گوہاٹی، 29؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) آسام کے کچھار ضلع کے 30 افسرا ننے ایک مکتوب وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کو سنپا ہے، جس میں انہوں نے شکایت کی ہے کہ ایک رکن اسمبلی کا رویہ ان کے تئیں بالکل صحیح نہیں ہے۔ افسران کا الزام ہے کہ رکن اسمبلی فرائض کی انجام دہی کر رہے افسران کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں، ان کی بے عزتی کرتے ہیں اور انہیں دھمکاتے ہیں۔
افسران کے مطابق لکھی پور اسمبلی حلقہ انتخاب سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نے پورے آسام سول سروس کیڈر کے اتحاد پر سوال اٹھایا۔ سول سرونٹ نے اپنے مکتوب میں ایک واقعہ کا حوالہ دیا جس میں رکن اسمبلی نے کہا کہ سیلاب راحت ڈیوٹی پر ایک بلاک ڈیولپمنٹ افسر کو ’پیٹا جانا چاہئے۔‘ رائے نے مبینہ طور سرکل افسران پر ذاتی طور پر حملہ کیا تھا اور انہیں ’چاول چور‘ کہا۔ بی جے پی رکن اسمبلی پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے کہا کہ ان کے بدن میں کیڑے پڑیں گے۔
اس کے ساتھ ہی شکایت میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی نے سرکل افسر دیپانکر ناتھ کو تھپڑ مارنے کی بات کہی۔ سول سرونٹس پر تشدد اور توہین آمیز تبصروں کے کئی واقعات ہماری ریاست کو ماضی میں کئی مرتبہ ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حال ہی میں غیر پارلیمانی زبان کے زنگین استعمال اور رکن اسمبلی لکھی پور کی جانب سے ڈیوٹی پر افسران کو دھمکی نے سول سروس دفاتر کی برادری کو بری طرح تباہ کر دیا ہے۔